کلینٹ فهرست    تخلیق کار    ہمارا تعاون   سسٹم کی کم از کم ضروریات     ڈیٹا بیس   چارٹ   رپورٹیں
 
 
AFG Accounting 2009

دنیا کی مکمل ترین اکاؤنٹنگ سافٹ ویئرز میں سے ایک ہے۔
 
 آپ کے پاس اکاؤنٹنگ، مال کی فہرست، تنخواہ کی تفصیل کا نظام، مصنوعات کی تیار ی اور پراجیکٹ کی قیمت کا نظام ایک جامع سافٹ ویئیر کی صورت میں موجود ہے۔ جب آپ یہ سافٹ ویئیر استعمال کرتے ہین تو آپ اس میں ڈیٹا کا اندراج اور کسی بھی کرنسی میں رپورٹیں تیار کر سکتے ہیں۔

 

یہ سافٹ ویئر ہر طرح کی مال کی قیمتوں کی فہرست تیار کرنے کے طریقہ کو   قبول کرتا ہے جیسے  FIFO ,LIFO اور Average
 
 
اگر آپ کے آپریٹرز مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے لئے انگریزی سمجھنا مشکل ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں، کیونکہ وہ انٹر فیس اور مدد کو 9 مختلف زبانوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
 
 
یہ سافٹ ویئیر اریکل اور ایس کیو ایل سرور ڈیٹا بیس مینیجر کو سپورٹ کرتے ہوئے دنیا بھر میں آپ کے دفاتر کو ایک آن لائن اکاؤنٹنگ کے نظام میں منسلک کر سکتا ہے۔
 

اکاؤنٹنگ سیکشن
 

اے ایف جی اکاؤنٹنگ 2009 سے اکاؤنٹ کی کاروائی کا اندراج زیادہ سہل اور تیز ہو گیا ہے۔ یہ آپ کے چیک بک رجسٹر کی مانند ہے اور اس میں مزید تفصیلات جاننے کی گنجائش ہے۔

   

اپنے ڈیٹا کی حفاظت کیجیے

آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس کو کس حد تک آپ کے حساب کتاب تک رسائی حاصل ہے۔ آپ ملازمین کو ماڈیول لیولز پر رسائی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 

مال کی فہرست کا سیکشن
 

اس سافٹ ویئر کے مال کی فہرست کے سیکشن میں شامل ہے: خریداری کا کوٹیشن، خریداری کا آرڈر، خرید، خریدے ہوئے مال کی واپسی، وصولی کی رسید، فروخت کا کوٹیشن، فروخت کا ‏آرڈر، فروخت، فروخت شدہ مال کی واپشی اور منتقلی کی رسید۔

 

آپ اپنے اسٹاک کی گروہ بندی لا تعداد شاخوں کی صورت میں کر سکتے ہیں۔ ایک FIFO یا Average اور دوسرا LIFOاسٹاک کا طریقہ استعمال کر سکتا ہے۔ آپ خرید اور فروخت کے واؤچر مختلف کرنسیوں میں بھی درج کر سکتے ہیں۔
 

تنخواہ کی تفصیل کا سیکشن
 

آپ تنخواہ کی تفصیل کے سیکشن میں اپنے ادارے کو بیان کر سکتے ہیں، اور تنخواہ کے شمار کے اصول کا تعین کر سکتے ہیں۔ بھر جب آپ کسی ایک درجہ پر کسی ایک ملازم کا اندراج کرتے ہیں تو یہ تمام اصول از خود مطلق ہوں گے۔


اس سافٹ ویئر میں تنخواہ کی تفصیل کا سیکشن بہت لچک دار ہے اور اس پر کسی بھی ادائیگی کے شمار کے اصول کو لاگو کرنا بہت آسان ہے۔


یہ از خود تنخواہ کے واؤچرز بناتا ہے کیونکہ تنخواہ کی تفصیل کا نظام اس سافٹ ویئر کا اہم جزو ہے۔

 

 پی او ایس کی رسید کا سیکشن
 

بوائنٹ آف سیل کو بک درجہ بلنگ کا طریقہ کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آرڈر کا اندراج، رسید کی تیاری، اور رقم کی وصولی ایک ہی عمل کا حصہ ہیں۔

 تصور کیجیے کہ آپ کی ایک سپر مارکیٹ ہے، گاہک کیشئر کے پاس آتے ہیں، سافٹ ویئر اشیاء کے بارکوڈ کو بارکوڈ ریڈر کے ذریعہ پڑھتا ہے اور منتخب اشیاء کی چھوٹی سی رسید پرنٹ کرتا ہے(جس میں اشیاء کا نام، تعداد، اور قیمت شامل پے)، اب گاہک کو یہ پتا ہے کہ اس کو کیا قیمت ادا کرنی ہے۔ گاہک نقد، چیک یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کر سکتا ہےاور سافٹ ویئر اس سے بخوبی نمٹ سکتا ہے۔

 کبھی کبھار گاہک کسی بیرونی کرنسی کے ذریعہ ادائیگی کرتا ہے، ایسی صورت میں، سافٹ ویئر مقامی اور بیرونی کرنسی میں شرح تبادلہ کا حساب کرکے کیشئر کو آگاہ کرتا ہے۔

کیشئر کی شفٹ کے اختتام پر، سافٹ ویئر اس کیشئر کے تمام کرنسیوں کے میزاں کو بند کرتا ہے اور اگلے کیشئر کے لئے خود کو تیار کرتا ہے۔

 

پراجیکٹ کی قیمت کا سیکشن
 

داس سافٹ ویئر میں آپ متعدد پراجیکٹس کو شاخوں کی صورت میں مرتب کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اس سے منسلک اخراجات کو حساب کتاب اور مال کی فہرست کی کاروائیوں میں درج کر سکتے ہیں۔
 پھر آپ تمام اخراجات کی رپورٹیں حاصل کرکے ہر پراجیکٹ کی قیمت معلوم کر سکتے ہیں

مصنوعات کی تیاری کا سیکشن
 

اس سافٹ وئیرکی خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت مصنوعات کی تیاری سے متعلقہ امور نمٹانا ہے۔

 اگر آپ کوئی مصنوعات تیار کر رہے ہیں تو آپ کے پاس کچھ ایسی اشیاء ہیں جن کے اجزاہ ہین۔ آپ کو اجزاہ اورکسی بھی شے سے متعلقہ اضافی اخراجات کو محض ایک دفعہ بیان کرنا ہے، پھر آپ مصنوعات کی تیاری کی فہرست کو روزانہ درج کریں۔

 سافٹ وئیر پھر ان فہرستوں کو تیار کرے گا، ان کو تیار شدہ اشیاء کی فہرست میں شامل کرے گا، ان احزاہ کو الگ کرے گا جو مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہو رہے ہیں اور ہر شے کی قمیت کا درست حساب کرے گا۔

پ پروڈکشن کی فہرست مین ہر مقام پر اشیاہ کی تعداد کا تعین کر سکتے ہیں۔
 اگر آپ کی مصنوعات میں مختلف اجزاہ ہیں تو فکر نہ کریں، ہم ہے اس کو سوچ رکھا ہے اور سافٹ وئیر اس سے با آسانی نمٹ لے گا۔

 
 



 
  اور ہارے میں
  رپورٹیں
چارٹ
ڈیٹا بیس
کم از کم ضروریات
ہمارا تعاون
تخلیق کار
کلینٹ فهرست
ونڈوز ویستا
 
زبان ہا
 

 
انٹرفیس & مدد
 
 
English | Arabic | Farsi | Tagalog | Chinese  | Urdu
 
Copyright © 2009 AFG software co. Inc. All rights reserved.